Episode Details

Back to Episodes
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 118 | مناقبِ صدیقِ اکبرؓ: اسلام کی سربلندی کے لیے اولیت،  فدائیت، بصیرت، جرأت اور قیادت کا جامع کردار

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 118 | مناقبِ صدیقِ اکبرؓ: اسلام کی سربلندی کے لیے اولیت، فدائیت، بصیرت، جرأت اور قیادت کا جامع کردار

Episode 118 Published 6 hours ago
Description
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 118:
 مآثر خلفائے راشدین اور تکمیل مشن نبوت (4)
*مناقبِ صدیقِ اکبرؓ: اسلام کی سربلندی کے لیے اولیت،  فدائیت، بصیرت، جرأت اور قیادت کا جامع کردار*
 *خطاب* : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
 *بتاریخ* : 7؍ محرم الحرام 1448ھ / 23؍ جون 2026ء
 *بمقام* : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

 *۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇*
✔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے مناقب
✔️ حضرت ابو بکر رضی اللّٰه عنہ کے مآثر
✔️ 1) بے داغ نسب کے حامل: ماہرین انساب کے نزدیک "عتیق" سے موسوم ہونے کی ایک وجہ
✔️ اَشرافِ قریش میں سے اور ذی وجاہت ہونا، نیز امام دہلوی رحمہ اللہ کے نزدیک وجاہت کا مطلب
✔️ صدیقِ اکبر رضی اللّٰه عنہ: باہمی منازعات کے حل میں مرجعِ خلائق
✔️ 2) قبل از اسلام حضرت صدیق اکبر کا قوت عاقلہ و عاملہ میں نمایاں فرد ہونا
✔️ نبی اکرم ﷺ کی حضرت ابوبکر صدیق کے حق میں ماہر نسب ہونے کی شہادت
✔️ حضرت ابوبکر کا شاعری میں ید طولی رکھنے اور فصاحت جیسے اوصاف میں بلند مرتبہ ہونا
✔️ 3) قبل از اسلام آنحضرت ﷺ پر فدائیت
✔️ قبل از اسلام حضرت ابوبکر کے حضرت بلال سے تعلق پر اشکال اور اس کا جواب
✔️ 4) حضرت صدیق اکبر آزاد اور جوان افراد میں اولین مسلمان اور اس باب سے متعلقہ روایات میں توافق
✔️ "سب سے پہلے اسلام لانے" سے مراد؛ باقی افراد کیلئے اسلام کی دعوت و تحریک کا سبب و رابطہ کار بننا ہے: امام دہلوی رحمہ اللہ کی اہم نشاندہی
✔️ 5) حضرت صدیق اکبر کے اسلام کا سبب غیبی تنبیہ کا ہونا: مختلف وقائع کا ذکر
✔️ 6) شُرفاء و معززین قریش کا صدیق اکبر کی ترغیب و رہنمائی سے اسلام لانا
✔️ 7) اسلام کے اجنبیت کے زمانے میں جناب صدیق اکبر رضی اللّٰه عنہ کا تقویت اسلام کے لیے انفاقِ مال کی منفرد احسانی کیفیت کا مختلف احادیث میں کا ذکر
✔️ 8) معاشرتی حوالے سے کمزور لیکن نظریے اور توحید میں پختہ افراد کی آزادی کے لیے نمایاں کاوشیں
✔️ 9) قریش کے سامنے سب سے پہلی دعوت اسلام دینے میں ان کے تعصب و رد عمل کو براہ راست برداشت کرنا
✔️ 10) کفار کی طرف سے نبی اکرم ﷺ پر ارادۂ ایذا کو آگے بڑھ کر اپنے جسم پر برداشت کرنا: مختلف روایات کا ذکر
✔️ دسویں خصوصیت سے متعلق تین احادیث کا فارسی ترجمہ

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Listen Now

Love PodBriefly?

If you like Podbriefly.com, please consider donating to support the ongoing development.

Support Us