Episode Details
Back to Episodesپرتھ میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لیے مفت تیراکی پروگرام جو مختلف ثفاقتوں کو قریب لا رہا ہے
Published 11 months, 3 weeks ago
Description
پرتھ میں "سوئم فار ریفیجیز" کے نام سے ایک تیراکی پروگرام جاری ہے جو آسٹریلیا آنے والے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے لیے منعقد کیا جاتا ہے، اور اس میں تمام لوگ رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس پروگرام کی کمیونٹی کوآرڈینیٹر ردا ملک کے مطابق خواتین کو ان کی روایتی ضروریات کے مطابق مکمل طور پر نجی، خواتین کے لیے مخصوص سیشنز میں تیراکی سکھائی جاتی ہے۔ افغان نژاد صائمہ رحمانی بھی ان خواتین میں شامل ہیں جو بطور مہاجر آسٹریلیا آئیں اور انہی کلاسوں کے ذریعے تیراکی سیکھی۔ وہ اس پروگرام کو خواتین کے لیے نہایت فائدہ مند قرار دیتی ہیں۔ تفصیل سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔